ورلڈ کپ کرکٹ کے سکواڈ کی تشکیل کے لئے تیس قومی کرکٹرز کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہ،مصباح الحق اوریونس خان سمیت سات کرکٹرزکے ٹیسٹ پانچ جنوری کو ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ  اور سلیکشن کمیٹی کی درخواست پر کرکٹرزکے  فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ ورلڈ کپ کےلیئے فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ تشکیل دیا جاسکے  فٹنیس ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز ہوگیا ہے میں جاری ہے  اور صبح کے سیشن میں کرکٹرز  فٹنس ٹیسٹ دے رہے ہیں ، قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والےکرکٹرزفواد عالم ، وہاب ریاض ، ناصر جمشید، رضا حسن اور اظہرعلی آج لاہور پہنچیں گے ، پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹرسہیل سلیم کی سربراہی میں کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ تیار کرکے پی سی بی کو بھجوائی جائے گی اور رپورٹ کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی پندرہ رکنی سکواڈ کو حتمی شکل دے گی ، کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان مصباح الحق، یونس خان ،محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، ذوالفقاربابراور سرفراز احمد کا فٹنس ٹیسٹدوسرے مرحلے میں  پانچ جنوری کو ہوگا ،

ای پیپر دی نیشن