مستی، شرارتوں اور ایڈونچرسےبھرپورہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم '' مینیئنزMinions کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم آئندہ سال دس جولائی کو امریکی سینما گھروں میں آ رہی ہے

Dec 27, 2014 | 17:01

ہدایتکار کیل بیلڈا اور پیری کوفن کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پیلے رنگ کے ایسے دلچسپ کارٹون کرداروں کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوقوفیوں اور نادانیوں سے ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں جن میں وہ خود ہی بری طرح پھنس جاتے ہیں لیکن پھر بھی خوش ہی نظر آتے ہیں۔کرِس میلیڈنڈری اور جینیٹ ہالے کی پروڈیوس کردہ ڈرامے اور تھرل سے بھرپور فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکارسینڈرا بلاک، جان ہیم، مائیکل کیٹن ، ایلیسن جینے اور اسٹیو کوگن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ایلیمینیشن انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ اس فلم کے انوکھے مزاحیہ کردار دیکھنے والوں کو لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کر دینگے،، فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال دس جولائی کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی

مزیدخبریں