امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی کلچر کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا، ہم پاکستان میں غلامانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیںپاکستان میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایاجائے، امن قائم کرنا ہی قومی ایجنڈا ہے

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام اپنے بنیادی حقوق سےمحروم ہی جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہووہاں ہرانسان خودکوغیرمحفوظ سمجھتاہے، ان کا کہنا تھا کہ پشاور حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایاجائے، امن قائم کرنا ہی قومی ایجنڈا ہونا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں  پرانے سیاستدانوں کے چشم وچراغ نظرآتےہیں،، وی آئی پی سسٹم ایک طبقاتی نظام ہے،سیاسی کلچرکوتبدیل کرنےکاوقت آگیاہے،غلامانہ نظام کاخاتمہ چاہتےہیں

ای پیپر دی نیشن