میلبورن ٹیسٹ میں کپتان سٹیو سمتھ کی شاندار سنچری کے بدولت آسٹریلیا پانچ سو تیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی دوسری جانب کرائس چرچ ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی

میلبورن میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے   اپنی نامکمل اننگز کا آغاز  پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو انسٹھ رنز سے کیا  اور پوری ٹیم پانچ سو تیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیان فارم  آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے  ایک سوبانوے   رنز بنائے بھارت کی جانب سے  محمد شامی  نے چار جبکہ  امیش یادیو اور  ایشون نے  تین تین وکٹیں حاصل کیں،دن کے اختتام پر بھارت نے   ایک وکٹ کے نقصان ایک سو آٹھ رنز بنا لیے ہیں مرلی وجے پچپن اور  چتیشور پجارا پچیس رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں،ادھر کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی بولنگ کے آگے سری لنکن ٹیم  پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے چار سو انتیس رنز سات کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی ،لیکن پوری ٹیم اسکور میں  بارہ رنز کا اضافہ کر کے  چار سو اکتالیس رنز پر آؤٹ ہوگئیکپتان مکلولم ایک سو پچانوے  رنز بناکر نمایاں رہے،جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی ،فالوآن کے بعد سری لنکا نے  دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے چوراسی  رنز بنالئے تھے،مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب بھی دو سو انتیس رنز درکار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن