ملتان آرٹس کونسل میں شہید بےنظیربھٹو کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کےدوران پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسٹیج پرچڑھ گئی۔ جیالوں نے سروں پرپارٹی پرچم باندھےہوئےتھے۔پارٹی ترانوں پرکارکن جھومتے اور تالیاں بجاتےرہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکےخصوصی عدالتیں بنائی جائیں۔ آل پارٹیزکانفرنس کےفیصلوں پرعملدرآمد ہونا چاہیئے۔شہید بےنظیربھٹو نے آمریت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے حکومت نے سوات اورمالاکنڈ میں دہشتگردی کےخلاف جو پالیسی اپنائی آج اس پرپوری قوم متحد ہے۔ سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت کوآخری دھکا پیپلزپارٹی ہی دے گی۔