پاکستان اسٹیل ملز کی بلاسٹ فرنس فولادی بھٹی میں سوراخ ہو جانے سے پیداوار بند ہو گئی ہے،سولہ ماہ سے بند پڑی اس فولادی بھٹی کو دسمبر کے اوائل میں مقامی انجینئرز کی محنت سے چلایا گیا تھا ، مقامی انجینئرز نے اس کی خرابی دور کرتے ہوئے نوے کروڑ روپے بچائے تھے، 15 سے 19 دسمبر تک پیداواری عمل سے دو سو ٹن خام مال تیار کیا گیا تھا، پی ایس ایم کے انجینئرز نے بلاسٹ فرنس کی مرمت کے لئے صرف ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے،،، تین ماہ قبل پاکستان اسٹیل ملز کی مجموعی پیداوار میں تیس فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی بلاسٹ فرنس فولادی بھٹی میں سوراخ ہو جانے سے پیداوار بند ہو گئی،پی ایس ایم کے انجینئرز نے مرمت کے لئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کر لی ہے
Dec 27, 2014 | 18:57