ری پبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ٹرمپ سب سے آگے، 39 فیصد افراد کی حمایت حاصل

Dec 27, 2015

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی ری پبلکن کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عوامی حمایت حاصل ہوگئی ٗ امریکی ٹی وی سی این این، او آر سی کے ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 39 فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے۔ یہ سروے گذشتہ ہفتے امریکی ٹی وی پر ری پبلکن امیدواروں کے مباحثے کے بعد کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو دسمبر کے آغاز سے ری پبلکن کے دیگر امیدواروں پر تین پوائنٹس کی سبقت حاصل رہی ٗ قریب ترین امیدوار ٹیڈ کروز ہیں جن کے حق میں 18 فی صد افراد نے رائے دی۔ ری پبلکن پارٹی کے دیگر امیدواروں بین کارسن اور مارکو روبیو کو دس دس، کرس کرسٹی کو پانچ فی صد افراد نے صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت کی ہے۔ 

مزیدخبریں