مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر غیراعلانیہ پابندی، خدشات کی تحقیقات کی جائے: امریکی اسلامی تعلقات کونسل

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی اسلامی تعلقات کونسل نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کے مطالبے کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر غیراعلانیہ پابندی کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ کونسل نے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نام خط میں کہا کہ برطانوی مسلمانوں کو بغیر وضاحت کے امریکہ کیلئے سفر سے روکے جانے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے باوجود مسلمانوں کی انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈزنی لینڈ کے دورے کیلئے آنیوالے 11 رکنی خاندان کو روکا گیا۔ ایک برطانوی امام مسجد کے مطابق وہ اس طرح کے 20 کیسز کے بارے میں آگاہ ہیں۔ ڈیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی مسلمانوں میں ہی خدشہ بڑھ رہا ہے کہ ٹرمپ کے پروگرام پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ خط میں حالیہ واقعات کی تحقیقات اور یقین دہانی کرانے کی درخواست کی گئی ہے کہ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام امریکہ آنے کے خواہاں افراد کو مذہبی بنیاد پر امتیاز نہیں برتتے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...