کوئٹہ (بیورو رپورٹ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے زیارت نہ صرف بلوچستان کا فخر ہے بلکہ وفاق کی علامت اور قومی ورثہ بھی ہے۔ ایف سی بلوچستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ 45 سکول 8 کالج ، 8 ہاسٹل بھی چلارہی ہے صوبے میں اس وقت کوئی نوگو ایریا نہیں ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں عوام نے سیکورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ بات انہوں نے قائداعظمؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے زیارت ریذیڈنسی میں تقریب میں کہی۔ میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ قائداعظمؒ ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہوںنے مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہنے اور کامیابی حاصل کرنے کی مثال قائم کی۔ صوبے بلوچستان کو بے پناہ مشکلات کا سامنا تھا، ایف سی بلوچستان نے حکومت اور عوام کیساتھ ملکر صوبے میں امن قائم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ عوام نے خوف کو شکست دے دی جس میں خواتین میں نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا: آئی جی ایف سی بلوچستان
Dec 27, 2015