لاہور (آئی اےن پی) دنیا کے بدترین اور بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی‘ جرمنی اور برطانیہ پہلے نمبر پر ہیں جن کے پاسپورٹس پر 173 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے‘ بھارت 87 جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ 109 ممالک میں سے 106 ویں نمبر پر ہے جن کے وےزہ پر 31 ممالک میں جایا جاسکتا ہے اور اسے بدترین پاسپورٹس میں سے تیسرا نمبر دیا گیا جبکہ بدترین پاسپورٹ میں افغانستان پہلے اور عراق دوسرے نمبر پر ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونےوالی اےک رپورٹ کے مطابق اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ برطانیہ، جرمنی، فن لینڈ، سویڈن اور امریکہ کے ہیں۔ سب سے زیادہ کمی سیرالیون کے پاسپورٹ میں دیکھی گئی جس نے ایک جھٹکے میں 24 مقامات کھو دیئے جبکہ بدترین پاسپورٹس میں پاکستان، افغانستان، عراق اور صومالیہ بھی شامل ہے۔
بدترین/ بہترین پاسپورٹس