3 خود کشیاں:لاہور میں بیوی سے جھگڑے پرمبینہ طور پرنوجوان نے خود کو گولی مارلی

لاہور +فیروز والا +منڈی احمد آباد (سٹاف رپورٹر +نامہ نگاران) لاہور، فیروز والا اور منڈی احمد آباد میں طالب علم سمیت 3 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال ٹاو¿ن کے علاقہ میں نوجوان نے مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔ اقبال ٹاو¿ن کا رہائشی 21 سالہ فیضان پنجاب یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کر رہا تھا ایک سال قبل فیضان کے باپ نے اس کی شادی کر دی تھی جس پر فیضان خوش نہ تھا 4 روز قبل فیضان بیٹی کا باپ بنا۔ گذشتہ روز دوپہر کو فیضان کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو چند منٹوں کے لئے سے باہر چلا گیا واپس آ کر کمرے میں چلا گیا سونے کا کہہ کر اندر سے کنڈی لگا لی بعد ازاں پستول سے کنپٹی پر دائیں جانب گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فیضان 3 بھائیوں میں بڑا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ نواحی آبادی رحمان ٹاو¿ن (فیض پور) کے رہائشی نوجوان شفیق نے گھر میں گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کرلی۔ متوفی گھریلو حالات سے اکثر پریشان رہتا تھا۔ علاوہ ازیں منڈی احمد آباد میں ایف اے کے طالب علم امتیاز عرف علی نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ امتیازکی والدہ اور بھائیوںکاکہنا ہے امیتاز خود کشی نہیں کر سکتا کسی نے قتل کرکے گاڑی کے نیچے پھینکا ہے۔
خودکشی

ای پیپر دی نیشن