یروشلم (این این آئی) صباءرشید نامی لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صباءرشید نامی لڑکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر شائع کی ہے اور ساتھ میں تنقیدی جملے بھی لکھے، اب پاکستان کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ اسرائیل ریاست ہے اور ریاست رہے گی۔ صباءرشید نے اپنی پوسٹ میں جو تصویر شائع کی ہے اس کے عقب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’ویلکم ٹو اسرائیل ‘ لکھا ہوا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل جانے کیلئے کارآمد نہیں ہے اور ممکنہ طور مذکورہ لڑکی دوہری شہریت رکھتی ہے اور اس بات کا امکان بھی موجود ہے صباءامریکی پاسپورٹ پر ہی اسرائیل گئی ہے اور وہاں پہنچ کر پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر کھینچ کر شائع کر دی ۔
مشکوک لڑکی
مشکوک لڑکی نے پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل پہنچنے کا دعویٰ کر دیا، فیس بک پر صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کا ”مشورہ“
Dec 27, 2015