کراچی آمد پر کارکنوں کا احتجاج‘ چند لوگوں کے کہنے پر کسی لیڈر کو نہیں نکالوںگا : عمران

کراچی (ایجنسیاں+ نوائے وقت) عمران خان نے کہاہے کہ لودھراں کے ضمنی الےکشن کے نتائج سے ثابت ہوگےا کہ 2013ءکے عام انتخابات مےں دھاندلی ہوئی تھی، جوڈےشل کمےشن کا فےصلہ ٹھےک نہےں تھا پھر بھی قبول کےا، الےکشن ٹربےونل کے نتائج آئے چار مےں سے تین وکٹےں گرگئےں، پاکستان کی کسی سےاسی پارٹی مےں جمہورےت نہےں ہے، کپتان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آتا ، چند لوگوں کے کہنے پر کسی لیڈر کو نہیں ہٹاﺅنگا ، 2، 3 ماہ میں پارٹی الیکشن آنے والے ہیں احتجاج کرنے والے لوگوں کو اپنے لیڈر منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ میں کسی کو عہدہ نہیں دوں گا۔ کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ لودھراں الےکشن جےتنے پر سب کو مبارک ہو۔ خطاب سے قبل کارکنوں نے شدیداحتجا ج کرتے ہوئے مقامی قیادت کیخلاف نعر ے بازی شروع کردی جس پر اپنے کارکنوں سے مخاطب ہوکر عمرا ن خان نے کہاکہ کپتان کبھی بلےک مےل نہےں ہوتا،یہ مت سمجھنا کہ 100 لوگ مجھ کو ملکر ڈرادےنگے، احتجاج کی ضرورت نہےں ہے۔ 2،3 ماہ مےں پارٹی انتخابات ہونے والے ہےں جس مےں آپ لوگوں کو لےڈرشپ چُننے کا موقع ملے گا۔ زندہ قومےں ہی احتجاج کرتی ہےں،مری ہوئی قومےں احتجاج نہےں کرتےں۔ ےہ خوشی کی بات ہے کہ آپ زندہ قوموں مےں سے ہو۔ پہلے کراچی مےں مےٹنگ سے پہلے سردرد کی گولی کھانا پڑتی تھی، جب بھی مےں کراچی آتا تھا اےک گروپ شدےد احتجاج کرتا تھا۔ سارے پاکستان کی تحرےکےں کراچی سے شروع ہوتی تھےں۔ انہوںنے کہا کہ مےں نے زندگی مےں کبھی اشرف قرےشی کو خود نہےں دےکھا، آخر مےں اشرف قرےشی کو کراچی کا صدر بنا دےا مگر وہ پھر بھی خوش نہےں ہوا۔ چند لوگوں کے احتجاج پر علی زیدی کو نہیں نکالوں گا۔ انکے خلاف نعرے لگانے والے شاید پارٹی سے چلے جائیں۔ تحریک انصاف کبھی دھاندلی کے معاملے کو مرنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ (ن) این اے 122 میں دھاندلی کر کے دوبارہ جیت گئی۔ الیکشن کمشن نے دھاندلی کرنے والوں کو نہیں پکڑا۔ بلدیاتی انتخاب میں پارٹی کیخلاف کام کرنے والوں کو شو کاز نوٹس جاری کریں گے۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن