کوئٹہ اور تمپ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ اور تمپ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز سریاب پولیس کو اطلاع ملی کے سبزل روڈ پر واقع زنگی نالہ کے قریب ایک نعش پڑی ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقتول کی شناخت محمد صدیق کے نام سے کی گئی جو سبزل روڈ پر ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ اسی طرح تمپ کے علاقے سے مقامی انتظامیہ نے عمران نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کرلی۔

ای پیپر دی نیشن