سرینگر (کے پی آئی) مسلم کانفرنس چیئرمین پروفیسرعبدالغنی بٹ نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے لچک اوردوراندیشی کولازمی قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے خوش فہمی یاغلط فہمی کاپیمانہ مقررکرناقبل ازوقت ہے۔انہوں نے جنگ درجنگ کے بجائے مذاکرات کوترجیح دینے کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی عالمی اثرورسوخ کانتیجہ ہے۔ گذشتہ روزجاری ایک بیان کے مطابق مسلم کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدار ت پروفیسر عبدالغنی بٹ منعقدہوا، جس میں عالمی سطح پر بدلتے سیاسی رحجانات، معاشی ترجیحات اور سلامتی سے عبارت معاملات کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت میں بدلتی سوچ اور بدلتے رویوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت رویوں میں تبدیلی عالمی اثرورسوخ کانتیجہ ہے: پروفیسرعبدالغنی بٹ
Dec 27, 2015