گوجرانوالہ: سنی تحریک کا بھارتی وزیراعظم کی پاکستان آمد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پا کستان سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ کی قیادت میں شیرانوالہ باغ کے باہر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پا کستان ٓامد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد بوٹا جٹ نے کہاکہ سمجھوتہ ٹرین،بلوچستان ،خیبر پی کے میں دہشتگردی کو نظر انداز کر کے بھارت سے مذاکرات شرمناک امر ہے ،کشمیری مسلمانوں کے قتل عام اور ان کو حق خود ارادیت دئیے، بغیر بھارت سے کسی بھی طرح کے تعلقات کا کوئی مقصد نہیں بنتا اس موقع پر سٹی صدر افتخار احمد چشتی،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،حافظ نوید کمبوہ،محمد فائق قادری،حکیم عابد ،محمد آصف معصومی و دیگر رہنما ئو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف بھارت کے ساتھ تعلقات محض بھارت میں اپنے خاندانی کاروبار کو تقویت دینے کی غر ض سے بڑھارہے ہیں۔افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کو بھارت کی مدد حاصل ہے ، خیبر پی کے ،بلوچستان،کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی بھارت مدد کر رہا ہے، بھارت سے یکطرفہ اور کشمیر کے بغیر تعلقات اور مذاکرات نہیں کئے جا سکتے، پا کستان کے سرحدی علاقوں پر کئی بار بلاجواز بم باری کرنے والے ہمسایہ ملک کو پہلے شہدا ء کا حساب دینا ہوگا،رہنما ئو ں نے کہاکہ بھارت میں پاکستان کے فنکاروں ،کھلاڑیوں اور تاجروں کے ساتھ توہین ٓامیز روئے پر بھارت کو معافی مانگنی چاہئے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مگروزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اس بات کو بھول کر ذاتی تعلقات قائم کر رہے ہیں،احتجاجی مظاہرے میں کارکنان نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں شر پسندی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،پا کستان ایک خود مختار ریاست ہے امریکہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہی قائم کرنے چاہئیں،ملکی بقاء و سلامتی کو نظر انداز کرنے والوں کا قوم محاصرہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...