تہران(این این آئی)ایرانی دارلحکومت تہران کی جامع مسجد کے مرکزی خطیب اور امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کے ذاتی محافظ محسن فرامرزی شامی صدر کے خلاف صف آراء مسلح اپوزیشن دستوں کے ہمراہ 'داد شجاعت' دیتے ہوئے مارے گئے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق محسن فرامرزی کا تعلق ایرانی پاسداران سے تھا۔ وہ اپنے ایک دوسرے کارمریڈ داؤد جوانمرد کے ہمراہ حلب میں ہونے والی جھڑپوں میںکام آئے۔ محسن کے ساتھ جوانمرد سرکاری براڈکاسٹنگ ایجنسی میں ملازم تھا اور وہ شامی اپوزیشن کے بشار الاسد انتظامیہ کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہوا۔ یاد رہے کہ جوانمرد اسی کی دہائی میں ایران،عراق لڑائی کے موقع پر پاسداران انقلاب کی صفوں میں شامل رہا ہے اور اس کی پاسداران انقلاب کی صفوں میں لڑائی کی تصاویر شائع ہو چکی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ امامی کاشانی نے اپنے ذاتی محافظ محسن فرامرزی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے وہ جنوبی تہران کے شہر یافت آباد میں فرامرزی کے جنازے میں شرکت کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں امام کاشانی کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے شام اور عراق میں داد شجاعت دیتے ہوئے جان دینے والے جنگجو دراصل دفاع اسلام کی جنگ لڑ رہے تھے۔یاد رہے کہ اسی سال 23 اکتوبر کو سابق ایرانی صدر محمو داحمدی نڑاد کے ذاتی محافظ 33 سالہ عبداللہ باقری شامی شہر حلب میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو ئے۔