برلن (آئی این پی )جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے سربراہ ایمن مازییک نے کہا ہے کے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شدت پسندوں کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے۔جرمن خبر ر ساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں مازییک کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک نئی بات نہیں ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران اس رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پیرس حملوں کے بعد جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے: جرمن مسلم رہنما
Dec 27, 2015