بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بعد زمبابوے سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا خواہشمند

Dec 27, 2015

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کھیل سکتے ہیں ۔صدر بی سی بی ناظم الحسن نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں زمبابوے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز ممکن نہیں ہے ۔مئی اورجون میں ایک ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں ۔بورڈ میں بحث سے پہلے کھلاڑیوں اور کوچ سے بات چیت کرونگا۔ کرکٹ آپریشنزکمیٹی نے تجویز دی ہے کہ جنوری میں ٹیسٹ اور ٹونٹی میچز کھیل سکتے ہیں ۔مسئلہ یہ ہے کہ ٹی ٹونٹی پہلے اور ٹیسٹ بعد میں کھیلنا چاہتے ہیں مگراس کے فوری بعد ایشیا کرکٹ کپ شروع ہونا ہے ۔اگر ٹیسٹ میچ کھیلے تو ایشیا کپ ممکن نہیں ہوگا۔
انڈر 19ورلڈکپ بھی شروع ہونا ہے جس کی وجہ سے گراﺅنڈز کا بھی مسئلہ درپیش ہوگا۔وقت کی کمی کے باعث ایسے شیڈول کو ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہے ۔میرے خیال میں اگر ٹیسٹ میچ بعد میں کرلیا جائے تو مسائل ختم ہو جائیں گے ۔کچھ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلنے چلے جائیں گے ۔وہ کھلاڑی بھی ٹیم کیلئے اہم ہیں۔ہمارے لئے رینکنگ پوائنٹس بھی اہمیت رکھتے ہیں ۔اگر ہم جیت گئے تو کچھ نہیں ہوگا اگر ہار گئے تو پھر چھ پوائنٹس کم ہوجائیں گے ۔ان تمام باتوںکو ذہن میں رکھنا ہوگا۔دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد فری ہونگی۔کھلاڑی کھیلنے کیلئے تیار ہوتے ہیں تو پھر ہمیںکوئی اعتراض نہیں ہوگاکیونکہ کرکٹ سب سے پہلے ہے۔ہم پہلے کی نسبت زیادہ ٹیسٹ میچز کھیل رہے ہیں ۔جون جولائی میں ٹیسٹ میچ کھیلیں تو پریشانی والی کوئی بات نہیں ہوگی۔بنگلہ دیش‘زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی زیر غور ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز جنوری میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں