قائداعظمؒ کا یوم ولادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (آئی این پی+ خصوصی رپورٹر) ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظم کا 139 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔ تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر پھول کی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور تینوں افواج کے افسران شریک ہوئے۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 80 چاک و چوبند کیڈٹس نے بانی پاکستان کی آخری آرام گاہ کے نظم و نسق کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میجر جنرل ندیم رضا تھے جنھوں نے تلاوت قرآن کے بعد مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ قائد اعظم کے یوم ولادت پر مسلم لیگ (ن) لاہور کے زیراہتمام مرکزی دفتر نصیر آباد گلبرگ میں صدر پرویز ملک ایم این اے کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مقررین نے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...