چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج کابل جائیں گے

Dec 27, 2015

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج اتوار کو افغانستان کے دورہ پر جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کابل میں افغانستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف پاک افغان تعاون اور سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزیدخبریں