الہ آباد۔ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) ملک کے حقیقی لیڈر میاں نوازشریف ہی ہیں، خدانے ان کی شکل میں ملک وقوم کو مسیحاعطاکیاہے۔وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پرمسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام تقریب سے مقررین کاخطاب،ملک معاشی وسیاسی دہشت گردی کے بحران سے نکل آیا ہے اب تیزی سے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوجائے گا۔ ملک میں ضرب عضب کاسہرااس وقت کی حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے جس کی قیادت میاں نوازشریف ہیں۔ان خیالات کااظہارسردارزبیراحمدخاں صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع قصورنے چوہدری محمدارشدقمرتحصیل صدریوتھ ونگ چونیاں کے ڈیرے پرمنعقدہ میاں نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسردارزبیراحمدخاں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہورڈویژن، چوہدری رمضان حمید خاں امیدواروائس چیئرمین،چوہدری محمدارشدقمرتحصیل صدریوتھ ونگ چونیاں،سٹی صدر میاں اسلم جاوید،جنرل سیکرٹری میاں سلیم اشرفی اورسیکڑوں کارکنوں بھی موجود تھے۔
ملک معاشی و سیاسی دہشت گردی کے بحران سے نکل آیا : زبیر خاں، ارشد قمر
Dec 27, 2015