لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ کمشنری نظام لا کر عوام اور بلدیاتی نمائندوں کی توہین کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ز کو تمام اختیارات دے کر آمریت کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے۔سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب اور حق وسچ کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ نا ہمارا جمہو ری اور آئینی حق ہے۔تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ 40ارب روپے کی کرپشن پلی بارگین کر کے 2ارب وصول کر کے لٹیروں کو چھوڑنا غریب قوم سے اس سے بڑا کو ئی مذاق نہیں ،نیب کی وجہ سے ملک میںکر پشن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ ریلوے کی ہزاروں ایکڑززمین قبضہ گروپوں سے واگزار نہ کرانا (ن) لیگ اور وزیرریلوے کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔