کراچی(آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں سوناسستاہوگیا۔پیر کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1134ڈالربرقراررہی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی49ہزار 850روپے سے کم ہوکر49ہزار700روپے پرآگئی اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار600روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740روپے پربرقراررہی ۔
ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سوناسستاہوگیا‘فی تولہ سونے کی49ہزار 850 سے کم ہوکر49ہزار700روپے پرآگئی
Dec 27, 2016