طیارہ حادثہ: روس میں یوم سوگ، مزید 3 نعشیںمل گئیں، ڈی این اے ٹیسٹ شروع

Dec 27, 2016

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) روس طیارہ حادثہ میں ہلاک افراد کی نعشوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحیرہ اسود میں تلاش کے دوران طیارے کے 154ٹکڑے ملے ہیں جبکہ 3 افراد میں سے 13 کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ نعشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا گیا۔ ایک مسافر کی شناخت ہو گئی۔ روس میں یوم سوگ منایا گیا۔ روسی وزیر ٹرانسپورٹ میکسم سولوکوف نے کہا کہ جہاز کے حادثے کی ممکنہ وجہ دہشت گردی نہیں تھی۔ چین نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چینی صدر اور وزیر خارجہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مزیدخبریں