لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے گذشتہ روز لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئے۔ میگا ایونٹ سے قبل اعصام الحق اے ٹی پی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ برسبین اور آکلینڈ میں بھی شرکت کرینگے۔ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے بعد اعصام الحق وطن واپس آئیں گے اور فروری میں ایران کے خلاف اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔