کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ نے آواری ٹاور کے قریب دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام آج رات تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی‘ لائن کی تبدیلی کے سبب صدر کے بعض علاقوں میں سیوریج اوور فلو ہو رہا ہے‘ ریکس‘ زیب النساء اسٹریٹ‘ جناح اسپتال کا قریبی علاقہ متاثر ہے۔ 54 انچ کی سیوریج لائن ہفتہ کی رات اچانک دھنس گئی تھی‘ واقعہ کے بعد سے رات دن کام بنا کسی وقفہ کے جاری ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے حکام کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا‘ مزید مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
صدرمیں 54 انچ سیوریج لائن دھنسنے سے ٹریفک جام
Dec 27, 2017