کراچی( خبر نگار) واٹربورڈ کے مسیحی ملازمین نے کرسمس سے قبل تنخواہیں اور لیوانکیشمنٹ کی عدم ادائیگی کے خلاف بطور احتجاج اپنا مذہبی تہوار کرسمس پریس کلب کے سامنے سڑک پر منایا۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی یونائیٹڈورکرز یونین کے زیراہتمام مسیحی ورکرز نے کراچی پریس کلب پر جمع ہوکرواٹربورڈ کی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازے کی۔ اس موقع پر یونین کے چیئرمین جوزف صنم‘صدر پنھل خان مگسی اور جنرل سیکریٹری اکرام خان نے خصوصی طورپرشرکت کی۔