این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے بیٹے کو امیدوار نامزد کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لئے پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ضلعی باڈی نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لئے جہانگیر ترین کے بیٹے کو بطور امیدوار نامزد کردیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے متوقع امیدواروں کی فہرست میں صدیق بلوچ، عمیر بلوچ، خورشید کانجو اور نذیر بلوچ شامل ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن