اوکاڑہ، سرگودھا، بورے والا، حافظ آباد: گیس بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا، پریشر کمی کا سلسلہ بھی برقرار

اوکاڑہ + سرگودھا + بوریوالا + اسلام آباد + حافظ آباد (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت + آن لائن) لاہور سمیت صوبہ بھر میں گیس بندش اور پریشر میں کمی کا سامنا، عوام مشکلات کا شکار ہو گئے۔ اضافی پیداوار کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بھی جاری۔ اوکاڑہ میں بھی 10 سے 12 گھنٹے گیس کو بند رکھنا معمول بن چکا ہے۔ بعض علاقوں میں پریشر بھی انتہائی کم ہو کر رہ گیا جس کے باعث عوام بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ جس کے باعث صرف عوام کا گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے بلکہ بازاری کھانا کھانے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ایل پی جی ڈیلروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں۔ عوام نے محکمہ سوئی گیس سے ناشتہ اور کھانا پکانے کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرگودھا اور گرد و نواح میں گیس کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا جس سے لوگوں کو کھانے پینے کے حصول میں بھی شدید دشواری کا سامنا مختلف علاقوں میں گیس کی اپ گریڈیشن کے باعث متعدد بار گیس کی بندش کی گئی مگر شہریوں کو گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی جس سے لوگ سلنڈر پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ بورے والا گرد و نواح میں گیس پریشر انتہائی کم ہو گیا گھروں میں کھانا تیار نہ ہونے کے سبب عوام ہوٹلوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث دفاتر، سکول اور کالجز کو جانے والے افراد شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے۔ ملک بھر میں بجلی کی اضافی پیداوار کے باوجود طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ، بلوچستان پیسکو میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ سیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 10560 میگاواٹ ڈیمانڈ 10290 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی تمام ڈسکوز میں ضرورت سے زائد بجلی موجود ہے لیکن تاحال لوڈ شیڈنگ جاری ہے حکومت نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ہزاروں فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ہے ایسے فیڈرز جن پر لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زائد ہورہی ہے دستاویزات کے مطابق زیرو لوڈ شیڈنگ لیگی حکومت کے ممبران اسمبلی کے علاقوں میں کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق اگر ملک بھر کی بجلی کی ضرورت کو دیکھا جائے تو اس وقت بجلی کی ضرورت ساڑھے چودہ ہزار میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار ساڑھے دس ہزار میگاواٹ ہے ۔ حکومت نے چند ہزار فیڈرز کو ریلیف دے دیا ہے باقی ملک کو ابھی تک لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے گزرنا پڑ رہا ہے پنجاب میں جنوبی پنجاب میں بھی لود شیڈنگ کی جارہی ہے۔ حافظ آباد + وینکے تارڑ شہریوں نے سوئی گیس کی عدم دستیابی پر شدید احتجاج کرتے کہا کہ شہر بھر میں گزشتہ دو روز سے سوئی گیس غائب چلی آ رہی ہے جس سے گھروں میں کھانا پکانا محال ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...