گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شوہر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈائیلاسز وارڈ میں داخل ہونیوالی زیر علاج بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ورثاء کے شور مچانے پر سکیورٹی گارڈز نے ملزم کو قابو کر کے پو لیس کے حوالے کر دیا، بتایا گیا کہ گھمن والہ کے بلال اور اسکی بیوی مریم کے درمیان اکثر گھریلو ناچاقی پر جھگڑا رہتا تھا، چند روز قبل بلال نے اپنی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچے چھین کر گھر سے نکال دیا، گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریم بی بی کو اسکے ورثاء نے حالت غیر ہونے سے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ ڈائیلاسز وارڈ میں زیر علاج ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر عیادت کے بہانے وارڈ میں داخل ہوا اپنی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسکا گلا بھی دبانے کی کوشش کی، تاہم خاتون اسکے ورثاء کے شور مچانے پر سکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچ گئے‘ملزم کو قابو کر کے تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
گوجرانوالہ: ڈائیلاسز کیلئے آنیوالی کو شوہر نے وارڈ میں آکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
Dec 27, 2017