جہلم (نامہ نگار)میرا بیٹا راجہ فیصل ،راجہ ارشد نے اغواء نہیں بلکہ گل اجمل گجر نے اغواء کیا ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرا بیٹا بازیاب کروایا جائے ان خیالات کا اظہار تھانہ سول لائن جہلم میں درج ہونے والے اغواء کے مقدمے کے مغوی راشد علی کی والدہ نسیم بی بی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید کہا ہے کہ راجہ فیصل اور راجہ ارشد کے مخالفین گل اجمل گجر وغیرہ نے ذاتی عناد کی بنا پر میرے بیٹے راشد علی کے اغواء کا جھوٹا مقدمہ راجہ فیصل اور راجہ ارشد وغیرہ کے خلاف کروایا ہے میرا بیٹا گل اجمل گجر اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کیا ہوا ہے میری حکومت کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ میرا بیٹا زندہ وسلامت بازیاب کروایا جائے ۔
میرا بیٹا بازیاب کروایا جائے والدہ نسیم بی بی کی اعلیٰ حکام سے اپیل
Dec 27, 2017