’’وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا‘‘ تقریر کے اختتام پر وزیراعلی نے اشعار پڑھے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پولیس کالج سہالہ میں پاسنگ آـئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں پولیس فورس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پولیس والا جب کسی کا چالان کرتا ہے تو سب پہلے وہ اسے سر کہتا ہے، پھر لائسنس کا پوچھتا ہے۔ لائسنس نہ ملنے پر وہ گاڑی کا نمبر نوٹ کرتا ہے اور اسے جانے دیتا ہے،لیکن پاکستان میں اسکے برعکس ہے۔ہماری پولیس کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آئے اور کسی بھی غلطی پر شہریوں کی بے توقیری نہ کی جائے بلکہ ان کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ سلوک کیا جائے۔ تھانوں میں چور کو چودھری اور ظالم کو مظلوم نہ بنایا جائے بلکہ انکے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے آخر میں یہ اشعار پڑھے:

جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...