بین الصوبائی گیمز : پنجاب نے 23 گولڈ سمیت 49 میڈلز جیت لئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب کے دستے کا دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں فاتحانہ آغاز دوسرے روز میں ہونیوالے مقابلوں میں پنجاب کی ٹیموں نے اب تک49میڈلز جیتے ہیں جن میںسونے کے 23 ، چاندی کے 18اور کانسی کے 8تمغے اپنے نام کر لئے۔ پنجاب کی ٹیموں نے جو میڈلز جیتے ہیں ان میں گرلز نے 15سونے، 14چاندی اور 3کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔بوائزکے 8سونے،4چاندی اور 5کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اتھلیٹس گرلز نے 5گولڈ اور5سلور، بیڈ منٹن گرلز نے5 گولڈ 6سلور اور ایک برانز، جوڈو گرلز نے 3گولڈ،3سلور اور 2برانز، کراٹے گرلز نے 2گولڈجیتے ہیں۔ بوائز نے اتھلیٹکس میں 2گولڈ،2سلوراور 3برانز، جوڈو میں 6گولڈ، ایک برانز، کراٹے 2سلور اور ایک برانز جیتے ہیں۔سنوکر کے کھلاڑی عثمان ، مدثر رضا اور عمر خان اپنے مخالفین کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ، اسی طرح کبڈی کے مقابلوں میں بھی پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد کو 32-10اور خیبر پی کے کو 45-18سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بیڈمنٹن کی بوائز اور گرلز کی ٹیمیں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیموں کو ہر ا فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کے ابتدائی مراحل میں فاتحانہ آغاز پر پنجاب کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فاتح کھلاڑی پنجاب کا فخر ہیں جنہوں نے پنجاب کا نام روشن کیا۔ کھلاڑی اسی جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں اور زیادہ زیادہ میڈلز جیتیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...