ٹانگیں دبانے سے انکار‘ محنت کش پر تشدد، بیوی بیٹی کے کپڑے پھاڑ ڈالے‘ گلی میں گھسیٹا

Dec 27, 2017

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر کے علاقہ گاﺅں دھردے ڈوگراں کے بااثر ملزموں نے محنت کش عبدالمجید کے گھر میں زبردستی گھس پر اس کے بیٹے اسد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسے چھڑانے کی کوشش کرنے پر ملزموں نے عبدالمجید، اسکی بیوی اور بیٹی کو بھی شدید تشدد کرکے زخمی کردیا اور نیم برہنہ کرکے بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتے اورگالی گلوچ کرتے رہے، محنت کش عبدالمجید کے مطابق اسکا بیٹا اسد سودا سلف لینے کیلئے گھر سے گیا تو راستے میں عبدالمنان عرف پنوں نے اسے بلا کر ٹانگیں دبانے کا کہا جس سے انکار پر وہ مشتعل ہوگیا اور اسے مارنے کیلئے ماجد اور عابد کے ہمراہ ڈنڈوں سے مسلح ہو کر پیچھا کرتے اسکے گھر تک پہنچ گیا اور گھر میں داخل ہو کر اسد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسے چھڑانے کی کوشش کرنے پر عبدالمجید، اسکی بیوی اور جواں سالہ بیٹی کو بھی دھرلیا۔

مزیدخبریں