ہجیرہ (نامہ نگار )ڈونگہ مدارپور سے ہجیرہ آتے ہوئے مسافر گاڑی حادثہ کا شکار، 2مسافر جاں بحق، 14زخمی ، شدید زخمی کو راولاکوٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ، اکثر کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈونگہ مدارپور سے ہجیرہ آنے والی بد قسمت مسافر گاڑی ویگن نمبر 246جسے ڈرائیور محمد یوسف چلا رہا تھا سہر کوہالی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری ، جسکے نتیجہ میں محمڈن کالج ہجیرہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ مدارپور کی رہائشی رومااظہر اور محمد خورشید جانبحق ہو گے جبکہ ڈرائیور یوسف سمیت مشتاق احمد ، سرفراز ، افتخار، واجد بشیر ، محمد سہراب ، سہیل رفاقت، جنید ، عبدالمنان ، جنید نزیر ، عقیب ، بلاول بٹ ، علی بٹ ، عبدالحمید،دانش ، جنکا تعلق ڈونگہ ، مدارپور ، دھرمسال اور کائیاں گھمیر سے ہے زخمی ہو گے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے طبعی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کوہسپتال پہنچایا ،ہجیرہ ہسپتال سے شدید زخمیوں کو راولاکوٹ سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں پر اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ہجیرہ ہسپتال میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے زخمیوں کو ایمولینسز کم پڑ جانے کی وجہ سے پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا ، اس حادثہ میں جانبحق ہونے والی محمڈن کالج کی طالبہ روما خود کالج پہنچنے کے بعد جب اسکی میت کالج پہنچائی گئی تو کہرام پچ گیا اسکی ساتھی طالبات داھاڑیں مار مار کر رو رہی تھی ، اساتذہ بھی غم سے نڈھال تھے ، مرحومہ کو آبائی گائوں مدارپور میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں سردار زائد تبسم سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں ، وکلاء ، اساتذہ ، طلبہ، صحافیوں ، تاجروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، جبکہ دوسرے جانبحق ہونے والے مستری خورشید کی نماز جنازہ ڈونگہ کے مقام پر ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کو عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، حادثہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ، لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔
ڈونگہ مداپور سے ہجیرہ آنے والی گاڑی کو حادثہ2مسافر جاں بحق ،4زخمی
Dec 27, 2017