منیر نیازی کی 11 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے معروف شاعر منیر نیازی کی 11 ویں برسی منگل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ منیر نیازی کا شمار اردو اور پنجابی کے اہم ترین شاعروں میں ہوتا ہے۔ منیر نیازی کی اردو شاعری کی کتابوں میں تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک اور ماہ منیر شامل ہیں جبکہ پنجابی میں بھی ان کے تین مجموعہ کلام سفر دی رات، چار چپ چیزاں اور رستہ دسن والے تارے شائع ہو چکے ہیں۔ منیر نیازی 9 اپریل 1928ء کو ضلع ہوشیار پور (مشرقی پنجاب) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور 2006ء میں 26 دسمبر کو لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔

ای پیپر دی نیشن