اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)بحریہ انکلیو اسلام آباد کے رہائشی عبد الرفیع کے جوان سال صاحب زادے احسن رفیع گزشتہ شام موٹر سائیکل سے گرنے کی وجہ سے وفات پاگئے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)بحریہ انکلیومیں ان کی تدفین کردی گئی بحریہ انکلیو میں رہائشی خاندانوں کی فلاح و بہبود کی خاطر رجسٹرڈ تنظیم سوبر کے صدر عبدالاحد حقانی، جنرل سیکرٹری ملک محمد معظم ودیگرنے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کروائی ہے ۔