فاٹا، گلگت بلتستان کا معاملہ قومی مفادات کے مطابق حل کیا جائے،ساجد نقوی

Dec 27, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، فاٹااور گلگت بلتستان کا معاملہ قومی مفادات کے مطابق حل کیا جائے۔ فاٹا اورگلگت بلتستان کے عوام کو بھی بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں ، ان معاملات پر سیاست کی بجائے پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور مسائل مستقل بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے قبائلی علاقہ جات اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے وفودسے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا۔ جنہوںنے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

مزیدخبریں