سیؤل (اے ایف پی،نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے حکومت سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہے شاہدین نے باور کرایا کہ خلائی مشن کا مقصد نیو کلیئر ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرنے میں جنوبی کوریا کے ذرائع کے مطابق ہمیں مختلف چینلز کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا نیا سیٹلائٹ مکمل کر لیا ہے جس کا نام وانگ یانگ سالک 5 ہے اس سے پہلے پیانگ یانگ نے گزشتہ سال وانگ یانگ 4 سیٹلائٹ خلا میں بھجوا تھا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے ترجمان نے میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام پر شمالی کوریا کے 2 سینئر اہلکاروں پر پابندیاں لگا دیں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن شمالی کوریا پہنچ گئے۔ انہوں نے روسی ہم منصب لارئوف سے ملاقات میں اہم عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کی ضرورت ہے۔
میزائل پروگرام میں معاونت، 2 شمالی کورین اہلکاروں پر امریکی پابندیاں
Dec 27, 2017