امریکہ نہ ہوتا تو افغانستان کی صورت حال زیادہ خراب ہوتی:روسی صدر

ماسکو(اے این این) روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ اگر افغانستان میں نہیں ہوتا تو وہاں امن و امان کی صورت حال آج سے زیادہ خراب ہوتی، افغانستان میں داعش کی کارروائیاں صورتحال کومزید خراب کررہی ہیں، امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پر لینا چاہیے۔روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت داعشی دہشت گرد گروہ افغانستان میں قدم جمانا چاہتے ہیں، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

ای پیپر دی نیشن