کراچی( نیوز رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ 24دسمبرجلسے کے کامیابی کے بعد زیادہ عاجزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،شیطان کامیابی کے بعد دلوں میں غرور و تکبر ڈال دیتا ہے کامیابی ہمارا بہت بڑا امتحان ہے اب ہماری آزمائش ہے کہ ہم کامیابی کے بعد صحیح سمت پر گامزن رہیں گے، طاقت حاصل کرنے کے بعد بھٹک جائیں گے ،کارکنان جدوجہد پر نظر رکھیں ہم مظلوموں کی آواز بننے آئے ہیں ہم لوگوں کو ان کے حقوق دلوانے کی جدوجہد کر رہے ہیں کارکنان اگر راہ سے بھٹک گئے تو اللہ رسوا کر دے گا ،ہم وہ نہیں جو کراچی میں مہاجر صوبہ کی بات کریں اور حیدرآباد میں صوبہ سے دستبردار ہوجاوںآج بھی انکے پاس سینیٹرز ہیں اور ووٹ دیتے ہیں تو پھر انکو پی ایم ایل این کیوں اچھی نہیں لگے گی ،لیاقت آباد کے لوگوں کا بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کرتا ہوں میں کراچی کی عوام اور بالخصوص لیاقت آباد کے لوگوں کا شکرگزار ہوں جنکی رات دن کی محنت سے جلسہ کامیاب ہوامجھے فخر ہے اپنی ماوں بہنوں پر جو مجھے وزیراعلی بنانے کیلئے نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرانے کی جدوجہد کررہی ہیں،کارکنان مجھے وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے نہیں بلکہ اس بچے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو انہیں دیکھ بھی نہیں رہا۔ان خیالات اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاوئس میں 24 دسمبر کو کامیاب جلسے کی خوشی میں منعقدہ تقریب شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلا اس میں صدر انیس قائم خانی، سیکریٹر ی جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ ، وائس چیئر مینزدیگر رہنماؤں سمیت مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران کی شرکت۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے ذرائع کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے 24 دسمبر کے جلسہ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے 30 دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین پی ایس پی کو شرکت کی دعوت دی۔ چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے 30 دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔