رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے بیمار ہونے کی وجہ سے ان کے بڑے بھائی ملک محمد شفیع کھوکھر نے یوسی بابلیانہ کے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 4شاہد محمد ملک کے زیر اہتمام پسماندہ علاقہ جھلار مکو والی میں بڑے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھانے کے کام کا افتتاح کیا اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کا اعلان کیا ،جلسہ میں ظہور دین بابا سبحان ،بابا حنیف فوجی ،بابا احمدا ،ڈاکٹر منظور شاکر اور احمد فوجی نے افضل کھوکھر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جنرل الیکشن میں ان کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا ، ملک محمد شفیع کھوکھر نے کہا کہ حالانکہ یوسی بابلیانہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے دائرہ اختیار اور حلقہ انتخاب میں نہیں آتا لیکن یہاں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جھلارمکو والی میں سوئی گیس فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھانے کا افتتاح
Dec 27, 2017