مسئلہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے: میاں نعمان

Dec 27, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ فتحیہ کے صدروسابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان نے کہا ہے کہ مسئلہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے، اس میں ذرہ برابر بھی اشکال کرنیوالا دین اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دوسواحادیث مبارکہ مسئلہ ختم نبوت پر دلالت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت کا سب سے پہلا اجماع بھی مسئلہ ختم نبوت پر ہوا اوراس میں بارہ سوصحابہ کرام ؓ شہید ہوئے اس مسئلے پر کوئی بھی مسلمان کمپرومائز نہیں کرسکتا ۔ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمد عفان سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ نوجوان نسل کوعقیدہ ختم نبوت سے آگاہ کرناوقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقادوجہاںؐ کی عزت وناموس کیلئے کوئی بھی مسلمان پیچھے نہیں رہ سکتا ۔آقاؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے زوال اور پستی کی وجہ آپ ؐ کی تعلیمات سے روگردانی ہے ۔

مزیدخبریں