فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے رسول پارک میں فلٹریشن پلانٹ سے بدبودار پانی آنے لگا۔ مکینوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج نعرے بازی بھی کی۔ رسول پارک کے شہریوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ لگانے کے بعد انتظامیہ اس کی دیکھ بھال کرنا بھول گئی ہے۔ کبھی فلٹریشن پلانٹ میں پانی آتا ہے اور کبھی نہیں پلانٹ سے حاصل ہونے والا پانی بدبودار استعال کے قابل نہیں ہوتا اس بارے میں ضلعی حکومت کو آگاہ کیا گیا جنہوں نے ابھی تک کوئی کارروائی نہ کی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہے۔