لاہور( پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ قوم یقینا اپنے محبوب قائدمیاں نوازشریف کے ہر سیاسی فیصلے کی تائیدکرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کاہر اقدام قومی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔میاں نوازشریف کی طرح ان کی باصلاحیت صاحبزادی مریم نوازبھی استحکام پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے محب وطن نوجوانوں کوبیداراورمنظم کررہی ہیں۔سیاسی انتقام کے بعد میاں نوازشریف کاسیاسی اثر ورسوخ اورکردارمزید بڑھ گیا۔