لاہور( خصوصی نامہ نگار) چیئر مین تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے 4جنوری کو پنجا ب اسمبلی کے سامنے تاجدار ختم نبوت کا نفر نس کا اعلان کردیا ہے ۔ علماء مشائخ کنو نشن سے خطاب کرتے ہو ئے انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں نظا م مصطفی ٰؐ کی حکمرانی اور نا موس رسالت ؐ کی پاسبانی کیلئے علماء مشائخ میدان عمل میں نکل آ ئے ہیں۔حکومت ختم نبوت جیسے حساس معاملہ پر بار بار وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ڈی چوک اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دیئے گئے دھرنو ں سے کئے گئے معا ہدوں سے حکومت کو آ گے پیچھے نہیں ہو نے دیں گے۔حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے مجر موں کوبے نقاب اور کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حکومت رانا ثنا ء اللہ کو بر طرف نہ کر کے اپنی بر طرفی کا انتظام کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ چارجنوری کو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک عشاقان رسول ؐ کا ٹھا ٹھیں مارتا سمندر ختم نبوت کے سازشی عناصر کو بہاکر لے جا ئیگا۔پاکستان کی طرف سے بار بار خیر سگالی اور اور انڈیا کی طرف سے گالی سمجھ سے بالا تر ہے ۔اولیا ء اللہ سے ٹکرائو شریف برادران کو مہنگا پڑ یگا۔ مغربی سوچ کی بیخ کنی کیلئے علماء مشائخ کو تاریخ ساز کردار ادا کرنا ہو گا۔ختم نبوت کی حفا ظت کیلئے خلیفہ اول کی سنت پر عمل پیرا ہو نا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ امریکی حواریو ں کو اب بھا گنے نہیں دیں گے۔نواز شریف، زرداری اور عمران خان ایک ہی منزل کے مسافر ہیں۔کلبھو شن یادیو کو پھانسی پر لٹکا نے کی بجائے ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں۔