پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل کی مذمت اورانکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکرمشتاق احمدغنی کی زیرصدارت شروع ہوا تو پی پی کی خاتون رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ کراچی میں گزشتہ روز فیصل رضاعابدی کوبے دردی سے قتل کیاگیا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا اس بہیمانہ قتل کی مذمت کرتی ہوں متوفی کیلئے ایوا ن میں دعاکرائی جائے سپیکرکے کہنے پر صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی نے بعدازاں علی رضاعابدی کے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔