اسلام آباد (سٹی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے متعدد میٹرو سٹیشن میں لفٹ ناکارہ ہو گئیں۔ بعض اوقات ایسکیلیٹر بھی نہیں چل رہے ہوتے جس کی وجہ سے بزرگ افراد ، بیماروں و خواتین کو سیڑھیاں چڑھ کر اوپر پہنچا پڑتا ہے۔ کشمیر ہائی وے، فیض احمد فیض، چمن سٹیشن سمیت جہاں جہاں بھی خوبصورتی کی غرض سے پینٹنگ لگائی گئی تھی، وہ خاطر خواہ دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہیں۔ عوام نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے کہا کہ اس جانب توجہ دی جائے ۔تا کہ خراب لفٹوں اور اسکلیٹر کو صحیح کیا جائے اور باقیوں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔