علی رضاعابدی کا قتل نیپ پر عمل نہ ہونے کانتیجہ ہے ، ٹی این ایف جے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی ترجمان نے کراچی میں سیاسی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے اور کالعدم تنظیموں کو ملی کھلی چھٹی کا نتیجہ قرار دیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے اس امرپرتشویش کااظہارکیاکہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کرکام کررہی ہیںلہذاحکومت ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بنائے کیونکہ ازلی دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کیلئے پورازورلگارہاہے ۔ ترجمان نے کہاکہ کراچی میں دیدہ دلیری کے ساتھ دہشت گردی کا اقدام حکومت کیلئے چیلنج ہے۔ سانحہ کے مجرموںکوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔نہوں نے حکومت پرزوردیاکہ وہ خدارا ضرب عضب اور دالفساد میں دی جانے والی قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دے ۔

ای پیپر دی نیشن